Disable Preloader

Latest News

خیبر پختونخوا کے عوام الناس کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ فریضہ حج و دیگر متعلقہ امور کی انجام دہی وفاقی حکومت کے ذمے ہے۔ جوبراہ راست فریضہ حج کے لئے حاجیوں اور معاونین حجاج کے تعیناتی کرتی ہے۔اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور حج سے متعلق کوئی بھی امور نہیں دیکھتی اور نہ یہ محکمہ کی مینڈیٹ ہے۔ یہاں تک کہ پشاور حاجیوں کے لئے واقع حاجی کیمپ بھی براہ راست وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے، جو محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبر پختونخوا کے کسی بھی سفارشات کو نہیں لیتی، امور حج کے متعلق کوئی بھی تجویز ہو، رائے یاشکایت ہو، وہ براہ راست وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد سے رجوع کرلیں۔